تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آل راؤنڈر محمد نواز کی خصوصی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز، کوئی مسئلہ نہیں ہے تو میرا میچ ونر کھلاڑی ہے، مجھے تجھ پر ہمیشہ بھروسہ رہے گا۔ تو نے پہلے بھی مجھے میچز جتوائے ہیں اور آگے بھی جتواؤ گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے محمد نواز کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’پریشر والا اوور تھا، کلوز لایا، ویلڈن۔‘ بابر اعظم نے کہا کہ اس شکست کو یہاں چھوڑ کر آگے جانا ہے،
“We win as one and lose as one!”
Listen what Matthew Hayden, Babar Azam and Saqlain Mushtaq told their players following a heartbreaking loss in Melbourne.#T20WorldCup | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/suxGf34YSe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2022