تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ٹو کے میچ میں ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیل کر انڈیا کو پاکستان کے خلاف کامیابی دلوادی۔  پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک کھیلتے ہوئے


ناقابلِ شکست 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے جنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد ویرات کوہلی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کافی جزباتی ہو گئے تھے۔ میچ جتوانے والے ویرات کوہلی نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے ہوئے اپنی اس اننگز کو اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکیر کی سب سے بڑی اننگز بھی قرار دے دیا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں