تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ میلبرن میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ
ہم نے اچھا آغاز کیا تھا پر میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے، شان مسعود نے اچھا کھیلا اور میچ کے آخر تک وکٹ پر رہے، افتخار نے بھی بہت اچھی بیٹنگ کی۔
شائقین ہم سے اسی طرح کی کرکٹ کی توقع کر رہے تھے، ویرات کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔
ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین بولر کو پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی بولنگ کی، شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں، انڈیا نے کافی کیلکولیٹیڈ کرکٹ کھیلی۔