انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمدحفیظ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفیر مقرر کیا ہے، نجی ٹی وی “سماء نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آئی سی سی کے پاکستانی سفیر بن چکے ہیں، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے


ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے سابق کپتان محمدحفیظ کو سفیر مقرر کیا گیا ہے، محمد حفیظ واحد پاکستانی ہیں جو ورلڈکپ میں آئی سی سی کے پاکستانی سفیر ہوں گے۔

سابق کپتان پاکستان کے جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف مقابلے میں بطور سفیر میدان میں اتریں گے، رواں برس محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن

وہ مختلف ملکوں کی لیگز میں اب بھی بدستور حصہ لے رہے ہیں، پروفیسر محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے میچز اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے اور تمام فارمیٹس میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد 12 ہزار 780 ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں