تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ چھیننے کے قریب ترین پہنچ گئے ہیں، بابر اعظم اگر آئندہ 8 اننگز میں 269رنز سکور کر دیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی کا تیز ترین 3500 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالیں گے۔


نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 96 ٹی20 اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 87 اننگز میں 3231 رنز بنا بھی چکے ہیں،

قومی ٹیم کے کپتان اگر 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن جائیں گے۔ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز

بھارت کے خلاف بڑے میچ سے کرے گا جبکہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ اور زمبابوے بھی شامل ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں بارش کے امکان کم ہیں

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں