تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سُپر بارہ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا، لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق میچ میں بارش ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، لیکن ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ میچ کم اوورز کا ہو
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے بھارت کے خلاف ہم جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے۔
شاداب خان نے کہا کہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ٹورنامنٹ میں ٹون سیٹ کرتا ہے، بھارت کے خلاف ہمیشہ پریشر میچ ہوتا ہے جب کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم بھارت کے خلاف
اب میچز جیتنے لگے ہیں لہٰذا امید ہے بھارت کے خلاف جیسا ہم حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے۔ بڑا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے، بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے،
ہماری ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس سے مورال بلند ہے، میچ میں اپنی صلاحیتوں کا 100 فیصد کرتے ہیں تاکہ سکون کی نیند آسکے، جب آپ بطور ٹیم اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو مورال بہت بلند ہوتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہر نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، بطور آل راؤنڈر کھیل کے تینوں شعبوں کو انجوائے کرتا ہوں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں اپنا سو فیصد دیتا ہوں۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ اچھی ٹیم کو چیمپئن ٹیم بننے کے لیے پریشر صورتحال میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، مجھ سے ایشیا کپ فائنل میں کیچز ڈراپ ہوئے تھے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،فخر زمان ،شاداب خان ،افتخار احمد ،حیدر علی ،محمد نواز ، آصف علی، حارث رؤف، نسیم شاہ ،اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں