تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں ایسی ہی کارکردگی پیش کرنا چاہتا تھا جسے لوگ ہمیشہ ہی یاد رکھیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہین آفریدی نے کہا کہ کیریئر میں ایسا بھی وقت آتا ہے کہ
آپ اپنی پہچان بنانے کیلیے پرُ عزم ہوتے ہیں، ایسے مواقع بڑی ٹیموں کیخلاف ہی ملا کرتے ہیں۔ گزشتہ برس میرا بھارت کیخلاف پہلا ٹی20 میچ تھا، پاکستان کبھی بھی ورلڈکپ میں
روایتی حریف سے نہیں جیتا تھا۔ میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اترا تھا، میں روہت شرما کی ان سوئنگ یارکر پر مشکلات کا مشاہدہ پہلے ہی کرچکا تھا۔
پہلی گیند ہی میں نے ایسی کی، میں شعیب ملک کے ساتھ کھڑا تھا، انھوں نے پوچھا کہ کیا گیند سوئنگ ہورہی ہے میں نے کہا کہ زیادہ نہیں، ملک نے کہا کہ لوکیش راہول کو لینتھ بال کرو، یہ تیر نشانے پر بیٹھا، وکٹ شعیب ملک کے مشورے سے ملی۔