تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بھارت ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، میچ سے قبل کئی سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سابق کپتان شعیب ملک نے بھی کپتان بابر اعظم کو قیمتی مشورہ دے دیا ہے،


شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ بابراعظم اور محمد رضوان دنیا کے نمبر 1 اوپنرز ہیں مگر یہ بات بھی آپکو ماننی پڑے گی کہ ہم پاور پلے میں دنیا کی اچھی ٹیموں سے کم سکور کرتے ہیں،

اب ہم دبئی میں نہیں آسٹریلیا میں کھیل رہے ہیں یہاں جو پاور پلے میں زیادہ سکور کرتا ہے اسکے جیتنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ فخر سے اپن کروائیں،

بابر نمبر تین پر بھی اسی طرح سکور کریں گے، نمبر 4 پر شان یا افتخار، نمبر 5 پر حیدر علی ،6 پر نواز، 7 پر شاداب 8 پر آصف علی، اور حارث، شاہین ،اور نسیم ،بیٹنگ آرڈر ماحول کے حساب سے تبدیل ہونا چاہئے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں