تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ وننگ سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے صرف 30 فیصد ہی چانسز لگتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل دیو نے لکھنؤ میں ایک تقریب میں کہا کہ
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ جیتنے والی ٹیم اگلا میچ ہار بھی سکتی ہے، بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات کے بارے میں بات کرنا ابھی بہت مشکل ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکے گا؟
اور میں اس حوالے سے فکر مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے تو پھر ہی میں کوئی واضح پیش گوئی کرسکتا ہوں، لیکن
میرے خیال سے صرف 30 فیصد چانس ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائے۔ اور باقی ٹیموں کے چانسز بھی یہی ہیں جیسے جیسے میچز آگے بڑھیں گے پھر سہی اندازہ ہوگا