تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ جاری ہے جہاں پاکستان اور روایتی حریف ہندوستان کے درمیان 23 اکتوبر کو زور کاجوڑ پڑے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والے مقابلہ ہے ، اس میچ سے قبل پیشگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔
سابق لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی اپنی پیشگوئی کر دی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے نہ صرف ٹیم کے جیتنے کی پیشگوئی کی بلکہ سیمی فائنل میں جانے والی چار ٹیموں کے نام بھی بتا ڈالے۔
سچن ٹنڈولکر کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم 23 اکتوبر کو بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے گی۔ سچن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے پاس پاکستان کو ہرانے کیلئے صلاحیت موجود ہے۔
سچن نے سیمی فائنل کی ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق بھارت ، پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کی طرح نیوزی لینڈ بھی سیاہ گھوڑا ہے، بھارتی ٹیم بہت متوازن ہے۔