تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی بھارت کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی واپسی سے بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کا شان مسعود اور آصف علی کے مقابلے میں فخر پر اعتماد زیادہ ہوگا،
مجھے نہیں لگتا کہ فخر کو باہر بٹھایا جائے گا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بابر او رضوان کی طرح پاکستان کے کسی کھلاڑی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔
شاہد آفریدی کے مطابق فخر زمان اگر فٹ ہے تو اسے اوپنر کے طور پر بھیجنا چاہیے، اگر اوپنر نہ بھی بھیجاجائے تو تیسرے نمبر پر ہی ٹھیک ہے، فخر کے لیے شان مسعود اور آصف علی میں سے کسی ایک کو بٹھانا چاہیے۔
شاہد آفریدی کے مطابق یہ پلئینگ 11 ہونی چاہیے
فخر زمان ،محمد رضوان ،بابر اعظم ،شان مسعود ،شاداب خان ،افتخار احمد ،حیدر علی ،محمد نواز ،نسیم شاہ ،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی ،