تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹر شان مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے لیے کالم لکھا ہے۔ بیٹر شان مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس اب ایک واضح آئیڈیا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹرافی جیتنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پہنچنے سے پہلے


ہم نے ایک ماہ سے کم وقت میں 12 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمیں آسٹریلیا سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں کھیلنے کا بہت اچھا موقع ملا،

ہم ایک گروپ کی شکل میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ایک ساتھ ہیں، نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈکپ کے لیے آئیڈیل تیاری کا موقع ملا ہے، انہوں نے بتایا کہ

ورلڈکپ میں نتیجے اور مومنٹم کی بہت بڑی اہمیت ہے، ہماری گفتگو کا محور یہی ہوتا ہے کہ ہم نے اپنی کارکردگی کو کیسے بہتر کرنا ہے، فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے باوجود ہم نے مزید بہتری کے لیے مل بیٹھ کر بات کی۔


شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں اس قابل ہوں کہ ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں، میں اس وقت اپنی کارکردگی سے بلکل مطمئن نہیں ہوں،

مجھے امپیکٹ قائم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ہماری بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ساری بیٹنگ ان کے گرد گھومتی ہے،

ہماری بولنگ لائن اپ نے اپنی اہمیت کو اور زیادہ بڑھادیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث رؤف نے جگہ پُر کرنے کی مکمل کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آخری 5 اوورز میں ہمارے بولرز بہت ہی اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ہمارا اب تک کا سفر اچھا رہا ہے،

ہم سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔ ہم یہ ورلڈ کپ جیت تمام پاکستانیوں کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں اور ملک کا نام فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں