تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے خطرناک فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری ریکور کرنے کے بعد کھیل کے میدان میں واپس آگئے ہیں مگر دو ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہتے ہوئے ان کیلئے سب سے زیادہ مشکل کیا تھا ، فاسٹ باؤلر نے بتایا دیا۔ آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی پیسر نے کہا کہ


میں پہلی مرتبہ انجری کا شکار ہوا تھا اور اتنا عرصہ ٹیم سے دور رہا، ٹیم سے دور رہنا اور خصوصاً تنہا رہنا میرے لیے انتہائی مشکل تھا،

اس دوران میں یہی سوچتا رہا کہ مجھے میدان میں واپس جانا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں میدان میں اترے تھے جہاں انہوں نے دو اوور پھینکے تھے اور سات رنز دیے۔ اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ لیکن اپنے فل ردھم میں نظر آئے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں