تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کافی امکان ہے کیونکہ اتوار 23 اکتوبرکو میلبورن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق میلبورن میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونےکی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ہی ملےگا۔
خیال رہے کہ میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں کافی متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔
شیئر کریں