تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ٹی20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی باولنگ کمبینیشن کو سب سے خطرناک قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں شمولت کے بعد


شاہین کے آنے سے قومی ٹیم کی باؤلنگ لائن مزید خطرناک ہوجائے گی، شاہین کے ساتھ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ کو باولنگ کروائی جائے تو دونوں مخالفین کے لیے کافی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

شاہین اگر 100 فیصد فٹ ہے تو اسے ضرور کھیلنا چاہیے لیکن شاہین اگر ابھی مکمل فٹ نہیں تو اس کے بارے میں وہ خود بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں

انہیں کوئی رسک نہیں لینا چاہیے، ان کے سامنے ابھی لمبا کرئیر پڑا ہے۔ پاک بھارت میچ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہوگی کیوں کہ جسپریت بہمرا کے ان فٹ ہونے سے ان کی بولنگ میں وہ طاقت نہیں رہی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں