تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ہونے والی کپٹینز پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہندوستانی کپتان روہت شرما کی گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے بہت ہی خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے ماضی سے متعلق بھی بتایا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، کرکٹ میں ان کی کافی خدمات ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ان سے تجربہ لیں۔ اس موقع پر بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتے ہیں تو فیملی کے بارے میں پوچھتے ہیں، زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ کونسی نئی گاڑی خریدی؟ یہ سب باتیں ہوا کرتی ہیں۔
Rohit sharma and Babar azam Conversation
Rohit in PC is fun to watch 😅#icc #worldcup #T20WorldCup2022 #rohitsharma #BabarAzam #wc #cricket pic.twitter.com/kv37KVb2r6— Cric.24×7 (@24x7Cric) October 15, 2022