تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھی کارکردگی سے اعتماد ملا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کچھ میچز سے پرفارم نہیں کر پارہا تھا،


ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد برقرار رکھا۔ حیدر علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی پوری تیاری مکمل ہے مڈل آڈر کو لیکر چلوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تھا تو نواز وکٹ پر موجود تھے، اللّٰہ کا شکر ہے نواز کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم ہوگئی اور کامیابی ملی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں