تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے جس کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سالانہ میٹنگ 18 اکتوبر کو ہونی ہے جس میں اس حوالے سے مزید بات چیت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو پاکستان بھیجنےکا خواہاں ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کی کپتانی میں آخری مرتبہ بھارت نے سال 2006-2005 میں پاکستان کا ٹوور کیا تھا۔ اس دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں