تفصیلات کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی۔ سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری ٹیم آج کھیلی ہے انہیں سارا کریڈٹ جانا چاہیے، آخری اوورز میں باؤلرزنے شاندار کارکردگی دکھائی تھی،

بیٹنگ میں جس طرح ہمارے مڈل آرڈر نے آج پرفارم کیا وہ قابل ستائش ہے ، حیدر اور نواز نے آج کمال کا کھیل دکھایا ہے، ا ب ہمیں ایک قدم آگے بڑھانے اور پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔

وکٹ کے سلو ہو جانے پر ٹاس کے حوالے سے میرے خیالات میں تبدیلی نہیں آئی، وکٹ نے اسی طرح کا رجحان جاری رکھا ہے، اچھے اعتماد کے ساتھ اب آسٹریلیا جارہے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں