تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق کھلاڑی خالد محمود کے ساتھ تمیم اقبال نے گفتگو کر تے ہوئے ماضی کی مختلف یادیں تازہ کیں جس دوران خالد محمود نے کہا کہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کریں گے اگر میں کہوں کہ شعیب اختر نے جو پہلی گیند مجھے کی تھی وہ نظر تک نہیں آئی تھی۔
اس پر تمیم اقبال نے کہا کہ یہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے، میں نے بہت سے فاسٹ باﺅلرز کا سامنا کیا جن میں سے بعض 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے تھے مگر
جب پہلی بار میں نے شعیب اختر کا سامنا کیا تھا تو مجھے محسوس ہوا جیسے وہ مجھے مارہی ڈالیں گے، وہ کافی خطرناک تھے۔ واضح رہے تمیم اقبال نے شعیب اختر کا سامنا ایک مرتبہ کینیا میں
ٹرائنگولر ٹورنامنٹ اور دوسری بار 2010ءکے ایشیاء کپ میں کیا تھا جبکہ ان کے علاوہ دنیا کے کئی نامور بیٹسمین بھی راولپنڈی ایکسپریس کے بارے میں اسی طرح کے خیالات کا اظہار کئی بار کر چکے ہیں۔