تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ تجزیہ نگار اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ پچھلے دس بارہ سالوں میں پاکستان نے کئی انتہائی ٹیلنٹڈ پلیئرز گنوا دیئے کیونکہ وہ پلئیرز خود اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے۔ ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پہلے کھلاڑی محمد آصف تھے وہ ایک بہترین پیسر تھے
آصف کے بارے میں بیشتر بیٹسمینوں کا اب بھی یہی خیال ہے کہ انہوں نے آصف سے بہتر باولر کا سامنا نہیں کیا، اور پھر پاکستان نے محمد عامر کو بھی کھو دیا، اگرچہ وہ اب بھی موقع ملنے پر
بہترین کارکردگی پیش کرسکتے ہیں۔ ہرشا بھوگلے کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں عمر اکمل تیسرے کھلاڑی ہیں جو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے جبکہ
احمد شہزاد بھی تقریباً گنوائے جا چکے ہیں جن کو اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہونا چاہیے تھا۔ بھوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسے ہی کئی پلیئرز گنوا دیئے کیونکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے۔