کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کے مداح ہوگئے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کر تے ہوئے روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ
ایشون کا کہنا تھا کہ بابر ایک ملین ڈالر پلیئر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں بھی سنچری بنا رکھی ہے،انہیں بلے بازی کرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، انہوں نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ وہ بابراعظم کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟۔
انضمام نے کہا کہ بابراعظم نے اب بھی اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، ان کے پاس جتنا ٹیلنٹ ہے انہیں مزید بہترین پرفارم کرنے کی ضرورت ہے،
ابھی انہوں نے صرف 5 سال کرکٹ کھیلی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 سے 8 سال کھیلنے کے بعد کوئی بھی بلے باز اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے لہذا بابر ابھی اپنے عروج کو نہیں پہنچا ہے اور وہ آنے والے سالوں میں اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔