تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے کیوین پیٹرسن کو ٹیسٹ اور ون ڈے کر کٹ میں کئی بار پویلین کی راہ دکھا رکھی ہے جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک مرتبہ آﺅٹ کیا۔ لیکن آصف کا کیرئیر اس وقت تاریکی میں ڈوب گیا جب 2010ء کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہو نے پر 7 سال کی پا بندی عائد کر دی گئی۔


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز کیوین پیٹرسن نے کہا ہے کہ ”میرے خیال سے دنیائے کر کٹ میں بہت سے ایسے بلے باز تھے جو کہ محمد آصف پر پابندی لگنے کی وجہ سے انتہائی خوش ہوئے!

میں نے اپنے کیرئیر میں جن باﺅلرز کا بھی سامنا کیا، محمد آصف ان میں سب سے خطرناک تھے، میں ان کے سامنے بلکل بے بس ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 106 ٹیسٹ وکٹیں

حاصل کرنے والے محمد آصف نے اکتوبر 2017ءمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کیا تھا تاہم وہ دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب نا ہو سکے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں