تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد ان کا کہنا تھا جس طرح ٹیم نے پچھلا میچ کھیلا تھا اور آج کا میچ کھیلا ہے، کافی مثبت پرفارمنسز تھیں،
باولرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی اور بیٹرز نے بھی ذمہ داری لی، بحیثیت گروپ ہر بندہ اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمارا پلان تھا کہ ہم نے شاداب اور نواز کو استعمال کرنا ہے اور انہیں اوپر کے نمبرز پر بھیجنا ہے کیونکہ
ہمیں ان کی صلاحیتوں کا پتا ہے اور جس طرح یہ مخالف باولرز پر پریشر ڈالتے ہیں وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہی پلان تھا کہ عموماً شاداب کی باری نہیں آتی تو کیوں نہ نہ اسے اوپر بھیج کر دیکھا جائے اور
اس نے اپنی اسکلز اور اعتماد دکھایا، جو پارٹنرشپ لگی وہ بہت عمدہ تھی اور جس طرح شاداب نے بولرز پر اٹیک کیا تو گیم کا مومینٹم ہمارے ہاتھ میں آگیا۔ اور حارث رؤف نے جس طرح کی باؤلنگ کی
حارث نے ہمارے لیے میچ سیٹ کیا، وہ گیم چینجر لمحہ تھا، ہمنے نیوزی لینڈ کو کم سکور پر روک انکو انکے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے