تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ہی ٹیم کے اچھے فیصلے پر تنقید کردی۔ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے۔ لیکن


انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک مزید بڑھیں گے، مڈل آرڈر بیٹرز پھر وہاں کیا کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے لکھا کہ اگر ان پر آپکو اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ ٹیم کے ساتھ کیوں ہیں؟ مڈل آرڈر کا ایک ایشو رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بیٹنگ آرڈر میں شاداب خان اور محمد نواز کو اوپر کے نمبرز پر بھیجا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں