تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے، پاکستان نے یہ ٹارگٹ 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اور


پاکستانی کپتان بابر اعظم 53 گیندوں پر 79 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ میچ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی اور شاداب خان کو بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے اوپر کی پوزیشن پر بھیجا گیا۔ شاداب کے چھکے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں