تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید کے نام سے ہر کوئی واقف ہے ، وہ اپنی جارحانہ تنقید کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر کھل کر تنقید کرتے ہیں ، انگلینڈ کے خلاف ناقص پرفارمنس اور ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص پرفارمنس کے بعد عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا،


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کافی مسائل کا شکار نظر آتی ہے، اور مڈل آرڈر تو بالکل ہی نہ ہونے کے برابر ہے، عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کے پر کھل کر تنقید کی ہے،

ان کا کہنا تھا بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کیلئے بہترین اوپنر نہیں ہیں، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے ، اگر وہ ویرات کوہلی کی طرح نمبر 4 پر بلے بازی کریں تو زیادہ بہتر ہے،

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میری نظر میں بابر اعظم ٹی ٹونٹی کیلئے موضوع اوپنر نہیں، انہیں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنی چاہیے، اس سے مڈل آرڈر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں