تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث روف انگلینڈ کے ایک باؤلر کے دیوانے نکلے ، حارث روف کا کہنا تھا کہ ، انگلینڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر مارک ووڈ ان کے فیورٹ باؤلر ہیں ، اور وہ ان کو فالو کرتے ہیں ، مارک ووڈ کی لائن او لینتھ باقی تمام باؤلرز سے کافی مختلف ہے،
مارک ووڈ کی سپیڈ بھی تمام دوسرے باؤلرز سے بہتر ہے ، انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کو بہت انجوائے کیا ، خاص طور پر مارک ووڈ کی باؤلنگ کو۔ حارث روف کا کہنا تھا کہ مارک ووڈ کسی بھی بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،
پاکستان میں انہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، اور ٹاپ بلے بازوں کو مشکل میں ڈالا، حارث روف نے مزید کہا کہ وہ مارک ووڈ سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں،
تا کہ اپنی باؤلنگ کی سپیڈ اور لائن او لینتھ کو بہتر بنا سکیں، انکا کہنا تھا میں تین ملکی سیریز میں مزید بہتر باؤلنگ کرنے کی کوشش کرونگا