تفصیلات کے مطابق تین ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنزبنائے تھے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 146 رنز ہی بنا سکی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی پرفامنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں،
ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے لیکن بیٹرز کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارنس کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کل ہوگا