تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان جب ٹیم میں آئے تھے تو ان کانمبر کون سا تھا، اور جب بابراعظم آئے تو انکا نمبر کیا تھا۔ بابر اعظم شروع سے نمبر تین پر کھلیتا آیا ہے ۔ اور رضوان نمبر پانچ پر ۔ فخر زمان شروع سے اوپنر آیا اور پرفارمنس بھی دی ہے


یونس خان نے کہا کہ یہ دنیا میں اور کہیں بھی نہیں ہوتا کہ مڈل آرڈر کے کھلاڑی اوپننگ کرے اور اوپنر مڈل آرڈر میں کھیلنے لگ جائے۔ بابر اعظم سے اچھا اس وقت کوئی نمبر تین پر نہیں کھیل سکتا۔

اس وجہ سے مڈل آرڈر بھی مضبوط ہو جائے گا ۔ فخر زمان ایک قدرتی اوپنر اور تیز کھیلنے والا ہے اس کو زبردستی سے مڈل آرڈر بلے باز نہ بنائیں۔

بابر اعظم کو دلیر کپتان بننا پڑے گا اور پاکستان کے لیے مڈل آرڈر کو خود مضبوط بنانا پڑے گا۔ آپ کو فخر زمان کو پہلے 6 اووز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا بولنا ہوگا ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں