تفصیلات کے مطابق ایک لمبے عرصے تک خاموش رہنے کے بعد آخر کار وہاب ریاض بھی اب میدان میں آگئے ہیں۔ وہاب ریاض چیف سلیکٹر محمد وسیم کی موجودہ اسکواڈ سلیکشن سے مطمئن نظر نہیں آتے۔انھوں نے موجودہ سکواڈ میں خوش دل شاہ جیسے کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔
وھاب ریاض کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی سلیشن کا کوئی واضح طریقہ کار مجھے سمجھ نہیں آرہا، جس کھلاڑی نے ایشیا کپ کے پورے 6 میچز کھیلے ہوں اور 9.6 کی اوسط سے 58 رنز بناۓ ہوں
وہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے سلیکٹ کیسے ہوگیا. واہ سلام ہے ہمارے چیف سلیکٹر اور کپتان کو، دوسرے کھلاڑیوں کا بھرپور حق مار رہے۔ انھوں نے کہا کہ شعیب ملک جن کا سٹرائک ریٹ 150 پر ہے
وہ تو سکواڈ سے باہر بیٹھے ہیں اور خوشدل جس کا سٹرائک ریٹ صرف 80 ہے وہ اسکواڈ کا حصہ ہے، ایسے کیسے ہماری ٹیم جیت سکتی ہے جب ہمارا طریقہ سلیکشن ہی تھیک نہیں ہے۔