محمد عامر نے لمبے عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کا ابھی تک کوئی ارادہ نہیں ہے، اس وقت کو مختلف لیگز کی کرکٹ اور فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کررہا ہوں، چیزیں اتنی آگے نکل چکی تھیں کہ آسانی سے نہ آسکتا ہوں نہ جاسکتا ہوں،


محمد عامر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وسیم اکرم کی کال آئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل مجھ سے مشورہ تو لے لیتے لیکن مجھے یقین ہے تم نے جو کچھ کیا ہے

سوچ سمجھ کر کیا ہوگا ۔عامر کا کہنا تھا وقار یونس میرے بڑے ہیں مجھے ان سے ذاتی مسئلہ نہیں صرف میرے لیے ان کے بیان سے مسئلہ ہے۔

میں نے اس وقت سوچا تھا کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں اگر آپ کو مینجمنٹ پسند نہیں کررہی تو سسٹم سے یا مینجمنٹ سے لڑائی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا میں نے سوچا کے میں سائیڈ لائن ہوجاوں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں