تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اپنے 4 پسندیدہ فاسٹ بولرز کے نام بتائیں ہیں اور ان کے آل فارمٹ فیورٹ فاسٹ بولرز میں ایک بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہے لیکن کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں۔ محمد عامر نے بتایا کہ ان کے فیورٹ فاسٹ بولرز: جسپرت بمراہ، ٹرینٹ بولٹ، مچل سٹارک اور کاگیسو رباڈا ہیں۔


محمد عامر نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے خیال میں فاسٹ بولر جو 135 کی سپیڈ سے بال کرتا ہے اور سوئنگ بھیےکرتا ہے تو وہ مکمل بولر ہے لیکن میں اس کو فاسٹ بولر نہیں مانتا

جو 145 کی سپیڈ سے بال کرتا ہے لیکن اسے سوئنگ کرنا بلکل نہیں آتا۔ محمد عامر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو تینوں فارمیٹ میں لگاتار کھلایا جارہا ہے

وہ ابھی ینگ ہے اسی لیے کھیل رہا ہے لیکن جب 26 سال کی عمر سے آگے نکل جائے اس کی بات مجھ سے تب کی جائے تاہم شاہین پاکستان کے لیے بہت اچھا کھیل رہا ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں