تفصیلات کے مطابق پاکستان ،نیوزی لینڈ، اور بنگلادیش دیش کے مابین تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا، میچ سات اکتوبر بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے کھیلا جائے گا،


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہماری سیریز بہت اچھی رہی، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے،

میچز بہت زبردست ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھر پور تیار ہوگئی۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،

اتنے نزدیکی میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اچھی طرح سے اندازہ لگایا جاسکے،


دن بدن ہماری ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی کافی بہتر تھی اب مزید بہتر ہوتی جارہی ہے، کپتان بابر اعظم نے اپنی گفتگو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ

کھلاڑیوں کو ایک ہی میسیج دیتا ہوں کہ اپنا سو فیصد دیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر کھلاڑی سو فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ہی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے بہت اچھا ہے۔

یہ تین ملکی سیریز بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہ سیریز آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ہمارے بہت مددگار ثابت ہوگی،

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ،شان مسعود ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ،حارث رؤف ،محمد حسنین ،اور شاہنواز دھانی شامل ہیں مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیاجائے گا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں