تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک جنہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا انہوں نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ کپتان بابر اعظم سے بات کرتے ہیں۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں یا نہیں
شعیب ملک نے کہا کہ میں نے بابر کو واضح کیا تھاکہ کرکٹ کو دیے گئے اتنے سالوں بعد میں ضرور اتنا حقدار ہوں کہ مجھ سے پوچھا جائے کہ میں کیا چاہتا ہوں، میں نے بابر کو بھی بتایا تھا کہ جو چیزیں ماضی میں میرے ساتھ ہوئیں ان کو لے کر میں مزید نہیں کھیلنا چاہتا۔
شیئر کریں