تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ایک مداح کی جانب سے دیے گئے ‘مفت’ مشورے پر سیخ پا ہوگئے. ساتھی کرکٹر افتخار احمد کی جانب سے شاداب خان کو سالگرہ کی مبارک کا ٹویٹ کیا گیا تو اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا ‘ یہ شادے شودے کو چھوڑو، اور
برائے مہربانی ورلڈ کپ اور اپنی پرفامنس پر فوکس کرو. مداح کے اس کمنٹ پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ‘ ابھی تو نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے، فزیو نے بولا ہے آرام کرو، ٹائم آف لو، آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ سٹارٹ کردوں.
شیئر کریں