تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا ہے۔ کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،


ورلڈکپ سے قبل اچھے مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی کھیلنے ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راونڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر اچھا مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جب کہ

ہمارے اسکواڈ میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہم نے ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں