تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم عالمی معیار کے بہترین بلے باز ہیں۔ لیکن بورڈ کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ کیا کپتانی ان پر غلط اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس کے اور بورڈ کے درمیان ایماندارانہ بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔


اگر بابراعظم کو لگتا ہے کہ وہ بلے سے پرفارم نہیں کر سکتا اور میدان میں قیادت کر سکتا ہے تو کپتانی اس کے ساتھ رہنی چاہیے۔ اگر اسے کوئی مشکل ہو رہی ہے تو کپتانی لے کر کسی اور کھلاڑی کو دینی چاہیے.

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بابراعظم پر واضح کرنا چاہیے کہ وہ کپتان کے لیے ان کا پسندیدہ انتخاب ہے۔ پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے انگلینڈ کی سیریز کے دوران

بابر اعظم کی کپتانی کی بہت تعریف کی ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ اگر کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے بابر اعظم بیٹنگ متاثر ہو رہی ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ وہ کسی اور کو کپتان بنادے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں