تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا خیال ہے کہ شاہنواز دہانی مزید مواقع کے مستحق ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو دہانی کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہانی ایک اچھا کھلاڑی ہے اور
اسے باقاعدہ مواقع کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کے کیریئر میں برے دن آتے ہیں لیکن انہیں بینچ پر بٹھانے سے کام نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا، “داہانی پرجوش ہے اور کراؤڈ کو پل کرتا ہے۔
ٹیم انتظامیہ دہانی کو مزید مواقع دیں گے تو وہ مضبوط ہو جائیں گے،” انہوں نے مزید کہا۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کی انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اچھی نہیں رہی ۔
شیئر کریں