تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا کی تمام ٹیموں کی نظر پاکستان کرکٹ ٹیم پر ہے، کیونکہ ہوم گراؤنڈز پر اگر پاکستانی ٹیم کا یہ حال ہے کہ انگلینڈ کرکٹرز گھر میں گھس کے جیت رہے ہیں تو ان کا آسٹریلیا میں جا کر کیا حال ہوگا. انگلینڈ پاکستانی پچز سے اتنا واقف نہیں پھر بھی اس نے پاکستان کو سیریز میں شکست دے دی.
بلآخر سوشل میڈیا کے شدید رد عمل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی غیرت آہی گئی. گزشتہ میچ میں کھلاڑیوں کی بوسیدہ پرفارمنس پر پی سی بی نے چیف سلیکٹر سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے. اور
تاکید کی ہے کہ ضرورت کے مطابق اسکواڈ کو بدلہ جائے، جس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایک بار پھر تمام سلیکٹرز کے ساتھ سر جوڑ لیے ہیں
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سلیکٹر محمد وسیم 10 اکتوبر سے پہلے تبدیلیوں کا اعلان کریں گے، اس سے تین. ملکی سیریز میں بھی کھلاڑیوں کا جائزہ لیا جائے گا