تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری اور فائنل فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا۔ سیزیز کا آج آخری میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز ہو گئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔
شائقین کرکٹ کو ہائی وولٹیج مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی، اب دیکھنا یہ ہوگا آج کون سی ٹیم میدان مار کر ٹرافی اپنے نام کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں متوقع ہیں، محمد حارث کی جگہ محمد رضوان کھیلیں گے، شاہنواز دھانی کی جگہ حارث رؤف کھیلیں گے جبکہ
جبکہ حیدر علی کی تبیعت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر خوشدل شاہ کو شامل کیا جا سکتا ہے، اسکے علاوہ باؤلنگ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، خوشدل کی بجائے محمد حسنین کو بھی شاملِ کیا جا سکتا ہے،