تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آڈر بلے باز عمر اکمل بہت عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں لیکن واپسی کے لئے کوششیں جاری ہیں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں امیریکا کا کنٹریکٹ چھوڑ آیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ خبر آئی تھی کہ پی سی بی نے
کچھ لڑکوں کو بلایا تھا جس میں شرجیل خان اعظم خان اور حارث سہیل بھی تھے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا بھی امیریکا کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے والا تھا مجھے پی سی بی کی کال آئی تھی کہ
ہمیں آپ کا فٹنس ٹیسٹ لینا ہے تو مجھے قومی ٹیم میں واپسی کی امید نظر آئی اور میں سارے کنٹریکٹ چھوڑ چھاڑ کر آگیا۔ مجھے گرین سگنل نظر آیا اور مجھے لگا تھا کہ
مجھ پر کچھ مہینے لگائیں گے اور پھر ٹیم میں کم بیک کروائیں گے میں نے ٹیسٹ بھی دیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کی ضرورت پڑے گی تو بلالینگے لیکن ایک سال سے زیادہ ہو گیا اب تک کسی نے نہیں بلایا۔