تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تنقید اپنی جگہ ہے ، تنقید ہوتی رہتی ہے ، ہمیں بس اچھا کھیلنے کی کوشش کرنی ہے لیکن یہ چیز بھی ہے کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں

اور مڈل آرڈربیٹرز کو کم وقت ملتا ہے لیکن ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں ہمیں جتنا بھی وقت ملے ہمیں بس تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کا شعبہ تنقید کی زد میں ہے اور

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم مڈل آرڈر بیٹرز تسلسل کے ساتھ پرفارم نہیں کر رہے۔ افتخار احمد تسلیم کرتے ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹرز کی پرفامنس میں بہتری کی گنجائش ہے،

مڈل آرڈر کی پرفامنس اس سے بہتر ہو سکتی ہے، کوچز ہمیں مختلف ڈرلز کرا رہے ہیں انشاءاللہ جلد فرق نظر آئے گا۔ افتخار احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی،

ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، مجھے وہاں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے جس کا مجھے فائدہ ہو گا، آسٹریلیا کے بڑےگراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے سٹیڈیمز کے سٹینڈز میں گیند نہیں پھینک سکتے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں