تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم پی سی بی کے پر برس پڑے ، وسیم اکرم کا کہنا تھا میری نظر میں حارث روف کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو رہا، حارث روف کو اتنے زیادہ میچز آخر کیو کھیلائے جا رہے ہیں، وہ ایک فاسٹ باؤلر ہے،
مسلسل میچ کھلا کھلا کر لگتا ہے پی سی بی نے حارث رؤف کو توڑنا ہے، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں اس حق میں نہیں ہو کہ اسے زیادہ میچ کھلائے جائیں، اسے آرام کی ضرورت ہے،
وہ لگاتار میچ کھیلتا آرہا ہے، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آگے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شروع ہونے والا ہے اگر ہم حارث روف کو مسلسل میچ کھلاتے رہے گے تو وہ تھک جائے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے گا۔
اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حارث روف سے پرفارمینس لینی ہے تو ہمیں انہیں ریسٹ دینا ہو گا ، تاکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پوری انرجی کے ساتھ باؤلنگ کروا سکے۔