تفصیلات کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کچھ دن پہلے احسن خان کے شو میں سونیا خان کے ساتھ شرکت کی تھی. احسن خان کے شو میں ایک گیم کھیلی جاتی ہے. جس میں جو چیز ہاتھ میں ہو تو وہ اپنے کسی من پسند انسان کو دینا ہوتی ہے یا

اس سے ہونے والا کوئی مزاحیہ کام بتانا ہوتا ہے. احسن خان نے شعیب ملک کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا گڈا دے کر کہا تھا کہ آپ اس گڈے  سے کیا کرنا چاہیں گے؟

شعیب ملک نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ایک دوست اور ساتھی کرکٹر ہیں جنہیں ڈریسنگ کرنے کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے.

شعیب ملک نے کہا جس طرح کی ڈریسنگ اس گڈے نے کی ہوئی ہے . میرا دل کر رہا ہے کہ یہ گڈا میں اپنے دوست کامران اکمل کو گفٹ کردوں تاکہ وہ اس گڈے سے ڈریسنگ سیکھ لے.

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں