تفصیلات کے مطابق پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان معین علی جو شاندار بلے بازی کر رہے تھے اور اپنی ٹیم کی آخری امید تھے لیکن آخری اوور میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے بولنگ کی اور 15 رنز کا دفاع کیا۔ انہوں نے معین علی کو آف سٹمپ کے باہر 4 یارکرز کیے


جس سے معین علی انہیں ہٹ نہ کر سکے اور پاکستان میچ جیت گیا۔ عامر جمال کی تعریف کرنے والوں میں سے ایک ناصر حسین بھی ہیں انہوں نے سکائی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال نے کبھی پی ایس ایل تک نہیں کھیلا! اس نے بس 12 ٹی ٹوئنٹی میچز ڈومسٹک کے کھیلے ہیں۔ اس پر جتنا پریشر تھا وہ وائڈ یارکرز ڈالنے کے لئے وہ بس شاندار رہا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں