تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کے کپتان معین علی نے محمد رضوان سمیت آل راؤنڈر عامر جمال کی بھی تعریف کی۔ انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ


محمد رضوان ایک ایسا کھلاڑی ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، محمد رضوان نے آج وکٹ کو دیکھتے ہوئے خود کو اس کے مطابق ڈھالا، اگرچہ رضوان نے اسی انداز میں کھیلا جیسے وہ پہلے کھیلتے ہیں لیکن

جہاں ضرورت محسوس ہوئی محمد رضوان نے خطرہ مول لیا اور کنڈیشن کے مطابق شاندار کھیل پیش کیا۔ انگلینڈ ٹیم کے لیے اس سیریز کے دوران محمد رضوان کو روکنا خاصا مشکل رہا،

محمد رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ مشکل صورتحال میں بھی باؤنڈریز لگانا جانتے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا ہے ہماری ٹیم محمد رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں