تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی، پاکستان کے دورے پر آئی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے اعتراف کرلیا کہ ہے پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستانی بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کرکے میچ جیتا، جبکہ انگلینڈ نے مایوس کن بیٹنگ کی ۔


معین علی نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں سے پارٹنر شپ نا لگانے کی غلطی ہوئی، اگر تھوڑا ٹائم وکٹ پر ٹھہرا جائے تو کنڈیشنز سمجھ میں آجاتی ہیں، پاکستانی ٹیم نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کیا اور کامیابی سمیٹی،

معین علی نے مزید کہا کہ میچ ہارنے کے باوجود کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں تاہم اب بھی موقع ہے بقیہ دونوں میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے،

انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کپتانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔ اور پاکستان ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیم ہے اور ورلڈکپ کے لیے ہمیں اچھی تیاری مل رہی ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں