تفصیلات کے مطابق لاہور کو قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو اور آخری اوور میں 15 رنز کا کامیاب دفاع کر کے پاکستان کو کامیابی دلاونے والے فاسٹ بولر عامر جمال کا کہنا ہے کہ میرا ملک کی نمائندگی کرنے کا جو خواب تھا وہ پورا ہو گیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میچ کے ہیرو آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا تھا کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا تھا، مجھے اندازہ تھا کہ آخری اوور مجھے کرنا ہے،

اوس کی وجہ سے کافی مشکل پیش آ رہی تھی بال گرپ نہیں ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ اگر 10 رنز سے زیادہ ہوئے تو میں دفاع کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

میں نے کپتان سے بھی یہی بولا کہ انشاءاللہ میں کر لونگا، عامر جمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل ذہن بنا کر سوتا تھا کہ


اگلے روز ڈیبیو ہے اور مجھے یہ کرنا ہے اور مجھے وہ کرنا ہے تاہم مجھے کل رات بتایا تھا کہ میں میچ میں ڈیبیو کر رہا ہوں، جب یہ خبر مجھے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق نے سنائی تو میں رونے لگ گیا تھا۔

کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، جس نے مجھے اور میرے پاکستان کو عزت دی، ان کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس میرے آئیڈیل آل راؤنڈر ہیں جبکہ بولنگ میں وسیم اکرم سے بہت متاثر ہوں، انفرادی بیٹنگ میں

بابر اعظم اور محمد رضوان کو دیکھتا ہوں جس سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اور میں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں