تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقابلہ پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی بڑی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ٹارگٹ کے چیز میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بناسکی۔
میچ کے بعد محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے 10سے15کم سکور کا ہدف دیا تھا ؟ اس پر محمد رضوان نے جواب دیتے ہوئے اگر ہم میچ ہار جاتے تو اس طرح کی باتیں ہوتیں کہ ہم اتنے رن شارٹ تھے ،
مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، اس پچ پر یہ ایک اچھا ٹوٹل تھا۔ باولنگ نے میچ پکڑا، باولرز نے ٹھیک جگہ پر باولنگ کی اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو سکور کرنے کا موقع نہ ملا ۔
اگر پارٹنر شپ نہ لگے تو پھر چیزیں بہت مشکل ہو جاتی ہیں۔ اپنی انجری سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اتنی بڑی انجری نہیں ہے ایک دن آئسنگ کروں گا تو انشاءاللہ اگلے میچ تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔